سینیٹررحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا

سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا

منگل 14 جولائی 2020 17:58

سینیٹررحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا،سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا۔ منگل کو سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں سوال اور توجہ دلاو نوٹس جمع کرا دیا۔

رحمن ملک نے کہاکہ حکومت سینیٹ میں واضح کرے کہ کیا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمہ کرنے جا رہی ہی سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کیا سرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور ہی اگر حکومت کوئی ایسا اقدام اٹھانے جا رہی ہے تو سینیٹ کو تفصیلات دی جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ توجہ دلاو نوٹس میں سینیٹر رحمان ملک نے وزیرخزانہ سے پنشن و ریٹائرمنٹ عمر کے متعلق سینیٹ کو اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

رحمن ملک نے کہاکہ ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمے کے فیصلے کی صورت میں سخت مخالفت و احتجاج کرونگا، اسطرح کا فیصلہ مہنگائی و معاشی مشکلات سے دوچار سرکاری ملازمین کے لئے یہ ایک بم شیل ثابت ہوگا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ و غریب دشمن فیصلے نہ لے، اگر ایساکیا گیا تو اس کے خلاف مہم شروع کرنے والا پہلا شخص ہوں گا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کے لئے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔