احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی

منگل 14 جولائی 2020 18:23

احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ..
سکھر۔ 14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) نیب سکھر کے ہاتھوں گرفتار پی پی پی رہنماء خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت مسلسل تیسری بار ملتوی ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج کی عدم تقرری کے باعث منگل کے روز کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت 4 اگست کو ہوگی، احتساب عدالت میں خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔