چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

انٹر پارلیمنٹری یونین کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال، مشترکہ پارلیمانی گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا

منگل 14 جولائی 2020 18:29

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں انٹر پارلیمنٹری یونین کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ایوانوں کا مشترکہ پارلیمانی گروپ دنیا بھر کی پارلیمان سے رابطہ کاری میں نہایت موثر ثابت ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کو آئی پی یو کی صدارت کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پارلیمان کو ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدارت کے انتخاب کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور آپ کے نام کے انتخاب سے نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم ممالک کا وقار اور تشخص اجاگر ہو گا۔ آئی پی یو کے صدراتی انتخاب میں حصہ لینا پاکستان کے لئے اعزار ہے۔