پنجاب یونیورسٹی نے کلیم جاوید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

منگل 14 جولائی 2020 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے کلیم جاوید ولد محمد رفیق کو ان کیجنوبی ایشیا میں زیر حضانت بچوں کے معاشرتی مسائل اور پاکستانی عدالتی نظام کا کردارکے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کلیم جاوید نے اپنا مقالہ، ڈین سوشل سائنسز پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید کے زیر سرپرستی مکمل کیا جس میں حضانت کے معاملات میں عدالتوں میں آنے والے بچوں کے معاشرتی مسائل اور پاکستانی نظام عدل میں موجود خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ بہتری کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔