عید الاضحی پر قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں ، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر

منگل 14 جولائی 2020 19:34

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیرمیں ایک ایسے وقت میں جب بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت ہندتوا ذہنیت کے باعث مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی ادا کرنے سے روکنے کیلئے مسلمانوںکی حوصلہ شکنی کررہی ہے ،مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی دینے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرسنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بکرے ، بھیڑ ، گائے بھینس اور اونٹ جیسے جانوروں کی قربانی دینا مسلمانوںپر لازم ہے جو اس کی استداد رکھتے ہوں۔تاہم ، انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث قربانی کا گوشت اپنے ہی علاقے میںصفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے بانٹا چاہیے۔

مفتی اعظم نے قربانی کے کسی متبادل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر لوگوں کو قربانی کرنے سے روکنے کیلئے کورونا وبا کو جواز نہیں نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ لوگ جن پر قربانی فرض ہے وہ ضرور سنت ابراہیمی ادا کریںاور حفاظتی اقدامات اور صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں۔