13جولائی 1932کو کشمیریوں نے گولیوں کی بوچھاڑمین اذان کی تکمیل کر کے بنیاد رکھی‘مولانا محمود الحسن اشرف

شہدا ء کشمیر کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔تحریک آزادی کے لیے چھ لاکھ سے زائد لوگ قربانیاں دے چکے ہیں

منگل 14 جولائی 2020 19:47

مظفراباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) شہدا ء کشمیر کا خون رائیگا نہیں جائے گا۔تحریک آزادی کے لیے چھ لاکھ سے زائد لوگ قربانیاں دے چکے ہیں۔13جولائی 1932کو کشمیریوں نے گولیوں کی بوچھاڑمین اذان کی تکمیل کر کے بنیاد رکھی۔آزاد کشمیر میں 11جولائی تا20جولائی عشرہ ازادی کشمیرکیطورپرمنایا جارھا۔بھارت کی خواہش پر اسلام آباد پر مندر اور اقوام متحدہ میں بھارت کو ووٹ دینا دوقومی نظریہ کی نفی ہے۔

افواج پاکستان کا سرحدوں پر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کردار قابل ستائش ہے۔موجودہ حالات میں افواج پاکستان پر چوکوں اور چو راہوں میں تنقید کسی طور پر مناسب نہیں۔حکومت پاکستان کشمیر کے حوالہ سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کی سرپرستی میں شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی،میر واعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ سمیت جمیعت علمائ اسلام کے اکابرین نے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

اگست کے دوسرے عشرہ کو استحکام پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔بانیان پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو ہندوستان چلے جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار اے جے کے جے یو آئی کے امیر مولانا قاضی محمود الحسن۔اشرف نے مظفرابادمیں علمائ کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرے ہوئے کیا ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رویہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کی حکومت کو یاد دلایا کہ 2016کے انتخابات کے موقع پر اے جے کے جے یو آئی اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے ساتھ تحریری معائدے کی روشنی میں آزاد کشمیر کے علمائ و مشائخ نے ہر حلقہ میں مسلم لیگی امید واروں کو کامیاب کروانے کے لیے بے لوث خدمات سر ا نجام دی تھیں۔لیکن چار سال گزرنے کے باوجود نا تو مدارس کے طلبہ کی اعانت میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے اور نا ہی مختلف حلقوں میں علمائ کی مشاورت سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔

جس سے دینی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے مساجد اور مدارس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بحالی پر شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،صدر وفاق المدارس مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر،ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا قاری محمد حنیف جالند ھری،ناطم اعلی اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان مولانا مفتی منیب الرحمن،سمیت اتحاد تنظیمات مدارس اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت کو حکمت اور بصیرت پر مبنی فیصلے کرنے اور اپنے موقف کو دلائل سے حکومت پاکستان سے منوانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان قائدین پر دینی حلقوں کی طرف سے مکمل اعتماد کا اظہار کیا جانا چاہیے۔

موجودہ حالات میں غیر محتاط مجالس اور گفتگو کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا اے جے کے جے یو آئی اور سواد اعظم اہلسنت والجماعت کی طرف سے عشرہ یکجہتی کشمیر اور عشرہ تحفظ و استحکام پاکستا ن کے طور پر منانے کامقصد تحریک آزاد ی و قیام پاکستان کے حالات سے نئی نسل کو باخبر کرنا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں 15اگست سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ شروع کر کے نئی نسل کو قیمتی نقصان سے بچایا جائے۔