سعودی عرب کا کچھ مساجد میں نمازِِِ عید کی اجازت دینے کا اعلان

منگل 14 جولائی 2020 20:20

سعودی عرب کا کچھ مساجد میں نمازِِِ عید کی اجازت دینے کا اعلان
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) سعودی حکومت نے کچھ مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر مذہبی امور شیخ عبداللطیف الشیخ نے ملک میں وزارت مذہبی امور کی شاخوں کو نماز عید کی ااجازت دینے کی ہدایت کی سعودی عرب کی کچھ مساجد میں نمازِ عید ادا کی جائے گی، اس دوران مساجد اور شہریوں پر عالمی وبا کے باعث حکومت کی طے کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا لازم ہوگا۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اسکالرز کی شمولیت کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آگاہی مہم میں تیزی لائی جارہی ہے۔