دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی

منگل 14 جولائی 2020 20:20

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 70 ہزار 590 افراد کو اپنا شکار بنا چکا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیش بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وائرس کے سبب 5 لاکھ 72 ہزار 411 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 72 لاکھ 28 ہزار 660 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :