برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر ایک لاکھ بیس ہزار اموات کا باعث بن سکتی ہے ، رپورٹ

منگل 14 جولائی 2020 20:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر ایک لاکھ بیس ہزار اموات کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف سائنسدانوں نے ایک تازہ مطالعے کے نتائج سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔ اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز نے حکام پر زور دیا ہے کہ ستمبر اور آئندہ برس جون کے درمیان ان ممکنہ اموات اور صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ برطانیہ میں اب تک کووڈ انیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیتالیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔