یمن،سعودی عسکری اتحاد کے حملے میں سات بچے اور دو خواتین ہلاک

منگل 14 جولائی 2020 20:35

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) یمن کے شمال مغربی حصے میں کئے گئے ایک تازہ فضائی حملے میں سات بچے اور دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عسکری اتحاد پر الزام لگایا ہے کہ ان حملوں میں عسکری اتحاد نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوے کہا گیا ہے کہ مذکورہ حملوں میں دو خواتین اور سات بچے مارے گئے ہیں ۔ امدادی ادارے ’سیو دا چلڈرن‘ نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔