بھارت میں انسانیت مرگئی ، معمولی تنازع پر نہتے نوجوان کو تڑپا تڑپا کر مار دیا گیا

منگل 14 جولائی 2020 20:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، درندہ صفت لڑکے نے معمولی تنازع پر نوجوان کو سرعام بیدردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں تین سفاک کم عمر لڑکوں نے نہتے نوجوان پر حملہ کیا اور تیز دھار آلے سے پے در پے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تینوں حملہ آوروں میں سے ایک لڑکے کے پاس چاقو تھی جس کے حملے سے اس کی موت ہوئی جبکہ دیگر دو نوجوانوں نے مظلوم لڑکے کو دبوچ رکھا تھا، پولیس نے تمام ملوث لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان علاقے میں بائیک پر ون ویلنگ کررہے تھے اس دوران نہتے شہری نے انہیں اس حرکت سے منع کیا جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے اور حملہ کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کوہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا، اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملوث نوجوانوں کو گرفتار کرکے تحققیات کا آغاز کردیا ہے۔