تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنائے بغیر ملک میں کھیل ترقی نہیں کر سکتے، قومی بیڈمنٹن کوچ لیاقت علی

منگل 14 جولائی 2020 21:06

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنائے بغیر ملک میں کھیل ترقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) قومی بیڈمنٹن ہیڈ کوچ لیاقت علی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنائے بغیر ملک میں کھیل ترقی نہیں کر سکتے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر بیڈمنٹن کے کھیل کیلئے تعلیمی اداروں میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کو کھیلوں کی تربیت دینا ضروری ہے جس سے وہ جلدی سیکھ سکتے ہیں اور اس عمر میں بچوں میں سیکھنے کی دماغی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کی نشوونما کو بڑھانے کے لئے کھیلیں بہت ضروری ہیں جس سے ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔ انہوں نے طلبائ و طلبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں آئی او سی کے کوالیفائیڈ کوچ لیاقت علی نے کہا کہ فیڈریشین اکیلی کچھ نہیں کر سکتیں جب تک حکومت معاونت نہ کرے، حکومت کو سپورٹس فیڈریشن کو فنڈز دیتے ہوئے ان پر فنڈز میں چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :