راولاکوٹ،ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کی کال پر مطالبات کے حق میں بلدیاتی ملازمین کا بھرپور احتجاج

کارپوریشن دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا

منگل 14 جولائی 2020 21:08

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کی کال پر اپنے مطالبات کے حق میں بلدیاتی ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا ، اس موقع پر کارپوریشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاگیا ، احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کے بنیادی تنخواہ جیسے ایشو کو فی الفور یکسو کیاجائے ، بلدیاتی ملازمین کو ریگولزکیاجائے ، سیکرٹری مالیا ت بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے روڈے اٹکا رہے ہیں ، خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ورک چارج اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے حکومت کوئی لائحہ عمل اختیار کرے ، احتجاجی دھرنے میں بلدیاتی ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

شرکاء دھرنا سے جنرل سیکرٹری جان شیر خان، سابق چیئرمین ایپکا امتیاز شاہین ، محمد آمین خان، محمد رحیم خان، مہتاب ایوب ، بسمین خان، ندیم اشرف ، نثار خان ،چوہدری عزیز ، محمد فاروق ، سجاد خان، عاطف شاہ اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے تک احتجاج جاری رہے گا ، اب کسی بھی بہکاوے میں نہیں آئے گا ۔ملازمین کے احتجاج کے باعث شہر بھر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، شہریوں اور تاجران میں ملازمین کے ہڑتال کے باعث شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

عوام نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے مسائل فی الفور حل کریں ، شہر کی صفائی ستھرائی کرنے والے ملازمین کو ان کا بنیادی حق ضرور ملنا چاہیے ۔حکومت ان ملازمین کو مراعات اور دیگر سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ شہر کی صفائی کہا پہلے سے بہتر طور پر بندوبست کر سکیں ۔