روس میں پورا گائوں قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا

منگل 14 جولائی 2020 21:46

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) روس میں سائیبریا کے قریب واقع ایک گاؤں کو مکمل طور پر قرنطینہ کرکے رہائشیوں کو آئسولیٹ کردیا گیا ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ایک تہوار کے ذریعے پھیلی ہے جسے شامان کہا جاتا ہے اور تہوار کے موقع پر غیر ارضی مخلوقات کی پوجا کی جاتی ہے۔حکام کا ماننا ہے کہ مذکورہ گاؤں کے لوگ اس تہوار کو زیادہ مناتے ہیں جس کے باعث گاوں کے رہائشی کرونا کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

10 جون کو شامان کی رسم ایک ایسی خاتون کے گھر میں منعقد ہوئی جو خود کورونا سے متاثر تھیں اور اس میں اطراف کے گاو?ں کے بہت سے لوگ موجود تھے، مذکورہ تہوار کے بعد گاؤں میں متعدد کیسز رپورٹ ہونے لگے۔متاثرہ گاوں کی کل ا?بادی 300 افراد پر مشتمل ہے اور روسی حکام نے تمام 300 رہائشیوں کو گاؤں میں قرنطینہ کرکے گاوں کے باہر خندق کھود دی ہے۔واضح رہے کہ روس میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 11 ہزار 205 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :