بھگوان رام نیپالی تھے، اصل ایودھیا نیپال میں ہی: نیپالی وزیراعظم کا دعوی

منگل 14 جولائی 2020 21:55

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے دعوی کیا ہے کہ ہندوں کے بھگوان رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں بلکہ نیپال میں واقع والمیکی آشرم کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں اولی نے کہا کہ بھارت نے 'جعلی ایودھیا' تعمیر کرکے نیپال کے ثقافتی حقوق کو پامال کیا ہے۔ اولی نے دعوی کیا کہ 'بھگوان رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں، بلکہ نیپال میں والمیکی آشرم کے قریب واقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک اس فریب میں ہیں کہ بھگوان شری رام نے سیتا سے شادی کی ہے، وہ ایک بھارتی ہیں، بھگوان شری رام بھارتی نہیں بلکہ نیپالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :