حلقہ پی بی 26ہزارہ ٹائون میں سڑکوں اور سیوریج لائنوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے،سماجی کارکن کاشف حیدری

منگل 14 جولائی 2020 22:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 26ہزارہ ٹائون میں سڑکوں اور سیوریج لائنوں میں غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے اگر یہی صورتحال رہی تو اانے والے مون سون کے بارشوں میں ہزار ٹائون کی سڑکیں اور گلیاں پھر ندی نالوں میں تبدیل ہوں گی سڑکوں کی تعمیراتی وترقیاتی کاموں میں غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال سے کچھ دن قبل پکا پختہ ہونے والی سڑکیں ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کے شکارہیں انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک ہفتہ قبل بھی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل کی جانب سے ہزارہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ کیا گیا اور غیر معیاری وناقص میٹریل کے استعمال کی بنا پر تعمیراتی کام روک کر دو ٹھیکیداروں کو معطل کیا کاشف حیدری نے سیکرٹری مواسلات وتعمیرات نور الامین مینگل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا کہ پی بی 26ہزارہ ٹائون بلاک نمبر 1میں ا یک ہفتہ قبل بننے والی سیوریج لائن بھی خستہ حال کا شکار ہے اور سیوریج لائن کے پائپوں کے اندر مٹی،پتھر اور اینٹ وغیرہ دھب کر بھر چکے ہیں حسب معمول غیر معیاری اورن اقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے سیوریج لائنوں کے ڈھکن بھی ٹوٹ کر خراب ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے تعمیر کی گئی سڑکیں اورسیوریج لائنیں ایک مہینے کی بھی مدت پوری نہ کرسکی پانچ سال تو دور کی بات سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث ہر سال موسم سرما اور مون سون کی بارشوں میں ہزارہ ٹائون کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررنے لگا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو علاقے کا حالت بہترنہ ہوسکے گا۔