متحدہ قومی مومنٹ کا کراچی میں غیر اعلانیہ نوڈشیڈنگ اور اوربلنگ کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا
وفاقی حکومت کے الیکٹرک کی کراچی دشمنی کا نوٹس لے اور نااہل و بے حس انتظامیہ کو تبدیل کرائے،شرکاء کا مطالبہ وفاقی وزراء عمر ایوب خان، اسد عمر و شفقت محمود کی مسائل کے حل کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا
منگل 14 جولائی 2020 23:31
(جاری ہے)
کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ کے خلاف ایم کیو ایم کے دھرنے میں تحریک انصاف و گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ، بی این پی، جماعت اسلامی کے ممبران نے بھی شرکت کی اور ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت کردی۔
دھرنے کے شرکائ نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کے الیکٹرک کی کراچی دشمنی کا نوٹس لے اور کے الیکٹرک کی نااہل و بے حس انتظامیہ کو تبدیل کرے یا کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لے۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے ارکان پارلیمنٹ، بلدیاتی نمائندے پارلیمان کے سامنے کھڑے ہیں۔امید کرتا ہوں کہ کے الیکڑک کے خلاف ہماری آواز کے نتائج نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کے الیکٹرک کے معاملے پر کمیٹی بنائی اور کہا کہ فرنس آئل کی ضرورت پڑی تو دیں گے ،کے الیکٹرک پندرہ سال سے عوام کو لوٹ رہی ہے ،ہم حکومت کے اتحادی ہیں کام نہ ہونے سے ہم پر بھی دباو آتا ہے ،کراچی پورے ملک کی اے ٹی ایم مشین ہے ،ہم وفاق اور صوبائی حکومت کی وجہ سے پریشان ہیں،عمران خان نے خود کہا تھا بجلی کے بل پھاڑ دو ،کیا کراچی کے عوام اس کے نقش قدم پر چلیں۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے دھرنہ شرکائ سے خطاب میں کہا کہ میں آج پہلے آپکے سامنے حقائق رکھتا ہوں ،کے الیکٹرک کی تیل کی طلب 36سو ٹن ہے جبکہ اسی4 ہزا ٹن فرنس آئل دے رہے ہیں۔معاہدے کے تحت وفاق نے 600 میگاواٹ بجلی دینی ہے جبکہ ہم 800میگاواٹ دے رہے ہیں۔آج کابینہ میں کے الیکٹرک پر فوکس کیا ہے۔اس حوالے سے آئندہ دو روز میں اہم میٹنگ ہوگی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں کراچی کی بہتری کیلئے کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں نہ آپ کی نیت پہ شک ہے اور نہ آپ کو ہماری نیت پہ شک ہونا چاہئے۔وسیم اختر صاحب کہہ رہے ہیں ہم پر دباو ہے ،ہم سمجھتے ہیں لوگ کچرا نہ اٹھانے پر ہم سے بھی سوال کر رہے ہیں،اگلے 3سال کے دوران کراچی کو2150میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا، ہماری حکومت اتحادیوں کے ساتھ ملکر مسائل حل کریں گے،کراچی کا بجلی کا نظام پرائیویٹ کیا گیا ،کراچی پرائیواٹائز نہیں ہوا ،کراچی کے وسائل کا حل وفاق کی ذمہ داری ہے ،اگر کے الیکٹرک مسائل میں ناکام ہوئی تو ہم بری الزمہ نہیں ہونگے۔ایم کیو ایم کے کنوینر خالد صدیقی نے کہا کہ کراچی میں بلبلاہٹ اور بل تو ہے لیکن بجلی نہیں ہے،وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کا ازسرنو جائزہ لے،حیسکو و کیپکو تو براہ راست وفاق کے ماتحت آتے ہیں، ان کو بھی دیکھے۔وزرائ کی آمد اور یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے دھرنہ ختم کردیامزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.