ٹڈی دل پرقلیل مدت میں قابو پانے پرمحکمہ زراعت کو زبردست خراج تحسین

منگل 14 جولائی 2020 23:54

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت ولائیو سٹاک محب اللہ خان نے کرونا وائرس کے باوجود ٹڈی دل پرقلیل مدت میں قابو پانے پرمحکمہ زراعت اوراس کے تمام معاون محکموں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ وہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت کوہاٹ کے دفترمیںمنعقدہ تقریب میںاظہار خیال کررہے تھے جوکہ محکمہ زراعت اوراس کے معاون محکموں کی کارکردگی کااعتراف کرتے ہوئے ان میں موٹرسائیکل اورتعریفی اسناد کی تقسیم کیلئے منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار ،ڈی جی زراعت توسیع عابد کمال، ڈی سی کوہاٹ کیپٹن(ر) عبدالرحمن اورتمام متعلقہ اضلاع کے زراعت کے افسران اورمتعلقہ اہلکاروںنے شرکت کی۔ وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی زراعت کو نیشنل ایمرجنسی ڈیکلیئر کیا جس پر 309 ارب روپے خرچ ہوںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ایمرجنسی کے تحت زراعت کی ترقی کیلئے پانچ سالہ اوردس سالہ منصوبے بنیں گے ۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ ستر سالہ تاریخ میںشعبہ زراعت پر صرف 44 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی نے مختصر عرصہ میں95 ارب روپے اس شعبہ پر خرچ کئے۔ انہوںنے کہا کہ 75 فیصد لوگوں کا دارومدار زراعت پرہے ۔لہٰذا اس محکمہ کی بہتری پاکستان کی 75 فیصدلوگوں کی بہتری اورترقی ہے۔خیبرپختونخوا میںزراعت کی ترقی کاذکر کرتے ہوئے محب اللہ خا ن نے کہا کہ مرکزی ،صوبائی اورڈونر فنڈز سے زراعت کی ترقی کیلئے بنیادی منصوبے زیر عمل ہیںجن میں کاف سیونگ ،رورل پولٹری، 75000 واٹرکورسز کی پختگی ،بارانی ڈیموں کی نہروں کی پختگی، بنجر زمینوںکی آباد کاری ،گندم ،گنے اورآئل سیڈ کی پیدوار میںاضافہ کے منصوبے شامل ہیں۔

اسی طرح نیشنل پروگرام فارسائل کنزرویشن اوربارانی زمینوں کی ترقی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ان منصوبوں پراربوں روپے خرچ کئے جائیں گے جس کے نتیجے میں شعبہ زراعت سے وابستہ لوگوں کی آمدن اورزندگی میں یقینا مثبت تبدیلی آئیگی۔ محب اللہ خان نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے اپنے ضلعوںمیںموجود ضلعی افسران کے ساتھ رابطہ رکھیں اورشعبہ زراعت میںشروع ہونے والے منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوںنے حاضرین سے کہا کہ آئیں اوراستحکام پاکستان کے لئے مخلصانہ کوششیں کریں تاکہ آئندہ نسلیں ہمیں اپنے محسنوں کے طورپر یاد رکھیں۔تقریب سے سیکرٹری زراعت، ڈی جی زراعت توسیع، ڈی سی کوہاٹ اورسابق ضلع ناظم نسیم آفریدی نے بھی خطاب کیا اورمحکمہ کے کردار کی تعریف کی ۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے محکمہ زراعت کے لوکسٹ ریسپانس ٹیم کے اہلکاروں میں موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کیںجبکہ تمام متعلقہ اضلاع کے افسران اوراہلکاروں میںتعریفی اسناد اورشیلڈز تقسیم کیں۔