زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، مطالبات پیش

منگل 14 جولائی 2020 23:55

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) زرعی یونیورسٹی کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر کو ہٹا کر ملازمین کو 2درجاتی فارمولا کے تحت پروموشن دیا جائے جامعہ کی انتظامیہ نے گزشتہ دو سال سے کلاس تھری اور کلاس فور ملازمین کو پروموشن کے حق سے محروم رکھا ہے مظاہرین نے جامعہ کی انتظامیہ اور وائس چانسلر کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ملازمین کا کہناتھاکہ انتظامیہ یونیورسٹی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کو تیار نہیں مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے راتوں رات سلیکشن بورڈ منعقد کرکے انہیں قواعد و ضوابط کیخلاف پروموشن دیاجاتاہے لیکن غریب ملازمین کو حکومتی احکامات کے باوجود پروموشن سے محروم رکھا جارہاہے جس پر گورنر خیبرپختونخوا سے نوٹس لینے کی اپیل ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلاس تھری او رفور ملازمین کو فوری طور پر 2درجاتی پروموشن دیا جائے اور ملازمین کی حق تلفی پر وائس چانسلر کو ہٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :