پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے علی رضا کی خواہش پر اس سے ملاقات کی

منگل 14 جولائی 2020 23:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے علی رضا کی خواہش پر اس سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 سالہ بچے علی رضا کی یہ ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی۔

15 سالہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ علی رضا نے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سپہ سالار نے بچے کے جذبے کو سراہا۔ ملاقات کرنے پر 15 سالہ بچے نے علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرا رٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔