قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کی ایک دوسرے پر تنقید

فیصل واوڈا کا مسلم لیگ نواز کو مناظرے کا چیلیج‘ یوم شہدا کشمیرپر بھارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کھول کر حکومت نے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی. خواجہ ٓاصف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 جولائی 2020 21:10

قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کی ایک دوسرے پر تنقید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جولائی ۔2020ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی وزرا نے حزب اختلاف کا شدید تنقید کا نشانہ بنایا‘ڈپٹی اسپیکر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے ملک کوتباہی سے نکالاہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہاجاتاہے ابراج گروپ کے مالک علی نقوی عمران خان کے دوست ہیں دوست ہمارے ہیں اوردوستیاں آپ نبھارہے ہیں الزام بھی ہم پرلگاتے ہیں ابراج سے معاہدہ پی پی پی دورمیں ہوا نقوی صاحب کوپیپلزپارٹی دورمیں کیوں نوازاجارہاتھا؟فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کل ایک رپورٹ پیش کی تھی بلاول بھٹوکی رپورٹ خود پیپلزپارٹی کے خلاف ہے بلاول کی نااہل ٹیم نے ان کوجوبتایا انہوں نے مان لیا.

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پاکستان مسلم لیگ نواز کو مناظرے کا چیلیج بھی دے دیا‘وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے وقت ملکی قرضہ 14 ہزارارب روپے تھا نون لیگ کی حکومت ختم ہوئی، اس وقت قرضہ 30 ہزارارب روپے تھاعمرایوب نے کہا کہ نون لیگ کے لوگوں نے کہا کہ اگر دوبارہ اقتدارمیں آئے تومعیشت کوکیسے سہارا دیں گے مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیااسحاق ڈارکی پالیسی اچھی نہیں تھی.

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے تندوروں میں لگائے گئے نون لیگ کی غلط پالیسیوں کا نقصان آج سامنے ہے نوید قمرنے بجلی ٹیرف میں اضافے کااعتراف کیا‘وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا کہ کورونا نہ ہوتا تو پاکستان کی معیشت بہترہوتی عمران خان نےسوچ سمجھ کراسمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا امریکا اوربرطانیہ بھی آج اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگارہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن مرتضیٰ جاویدعباسی نے سیاحتی مقامات دوبارہ نہ کھولے جانے کے خلاف قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا‘توجہ دلاﺅنوٹس کے نوٹس کے جواب میں وزیرپارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ کورونا نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ملک میں سیاحت کی صنعت سب سے زیادہ متاثرہوئی ہے.

علی محمد خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر کاروباری افراد کوریلیف پیکج دینے پربھی غورکیا جائےگا سیاحتی مقامات کو ایس اوپیز کے تحت کھولنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے 180 ملازمین کوایک اعشاریہ8ارب روپے کاگولڈن ہینڈشیک دیاجائےگا کاروبارچلانا حکومت کا کام نہیں ہے وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کے حامی ہیں. علی محمد خان نے کہا کہ ایوان میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد حدیث پڑھنے کیلئے قواعد میں ترمیم آج پاس کی جائے ایوان کی اکثریت کی رائے ہے کہ اسے آج قواعدوضوابط میں شامل کردیا جائے اگراچھاکام کیاجارہاہے تواس کواچھے طریقے سے کیاجائے.

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے قواعدوضوابط میں ترمیم کردی گئی اجلاس کے آغاز میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد حدیث کا لفظ شامل کردیا گیا قواعدمیں ترمیم کے بعد اب اجلاس میں قرآن پاک کی تلاوت کے بعد حدیث بھی پڑھی جائےگی قواعد میں ترمیم رکن مجاہدعلی نے پیش کی. قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم کو اس ایوان میں وقفہ سوالات میں جواب دینے تھے‘ دوسال ہوگئے لیکن اس کو ابھی تک پاس نہیں کیا گیا‘اس پر علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وقفہ سوالات میں جواب دینے کے معاملے کو قانونی شکل دینا چاہتے ہیں قانون اس لیے بنانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی بھی وزیر اعظم آئے تواس پرعمل کرے.

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نون لیگی رکن خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز شہدا کشمیرکے روز ہم نے بھارت کےساتھ افغان ٹرانزٹ کھول دی بھارت میں مسلمانوں پرظلم کیاجارہاہے‘خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیرمیں بھی بھارتی جارحیت جاری ہے 22 کشمیریوں نے آذان دیتے ہوئے جان کی قربانی دی کشمیریوں کی جدوجہد پاکستان کی آزادی سے پہلے کی ہے. نون لیگی رکن خرم دستگیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر 15 ارب روپے قرضہ حاصل کیا وفاقی حکومت 23 ماہ میں 10 ہزار270 ارب روپے سے زائد قرض لے چکی ہے ہماری حکومت نے 5 سال میں جتنا قرض لیا یہ23 ماہ میں لے چکے ہیں.

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قادر پٹیل نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ سنگین ہوگیاہے یہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں اسپیکرکی جانب سے بولنے کی اجازت دینے پرقادرپٹیل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے آج میرا مائیک کھول دیا گیا. رہنما پیپلزپارٹی قادرپٹیل نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں 500 فیصدتک بڑھ گئی ہیں‘ وفاقی وزیربرائے ہوابازی نے قومی ایئرلائن بند کرادی‘ وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی نے راکٹ اڑادیے‘ وزیرخوراک کی کارکردگی یہ ہے کہ چینی اور آٹاغائب ہوگیا پیٹرول نایاب ہے اورلوڈشیڈنگ کاعذاب موجودہے بجٹ پر بحث جاری تھی کہ سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات دن 11 بجے تک ملتوی کردیا .