ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاکی بلوچستان میں فوج پر دہشت گرد حملے کی مذمت

منگل 14 جولائی 2020 22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے بلوچستان میں فوج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ سینٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے حملے میں ایک افسر سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلیم مانڈوی والا نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پوری قوم افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن قائم کرنے میں ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کے لواحقین کو صبر دے آمین۔