حیدرآباد، صحت و صفائی اور سیوریج سسٹم کو بارشوں سے قبل دُرست کیا جائے،حیدرآباد چیمبر

منگل 14 جولائی 2020 22:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ اور کنونیئر سب کمیٹی بلدیاتی اًمور محمد الناصر نے حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد اور سائٹ ایریا میں صحت و صفائی اور سیوریج سسٹم کو ناکام ترین قرار دیتے ہوئے اُس کو بارشوں سے قبل دُرست کرنے پر زور دیا ہے اور زبانی جمع خرچ اور فوٹو سیشن سے نکل کر تمام تر افرادی قوت اور مشینری کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور سیوریج سسٹم سے سلٹ کو صاف کریں تاکہ سڑکیں، گلیاں صاف ہوں اور سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی باآسانی ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سید طیب حسین اور ایم ڈی واسا مظفر حسین میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی حالت پیدا ہونے سے قبل اپنے ماتحت افسران کو الرٹ کرکے صورت حال کو ساز گار بنائیں۔