کورونا وائرس عوامی دشمن نمبر ایک بنا ہواہی'عالمی ادارہ صحت

منگل 14 جولائی 2020 23:25

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) عالمی ادارہ صحت کی ایجنسی کے سربراہ ٹیڈروس اڈھنوم گیبریئس نے کہا ہے کہ پانچ دن میں کورونا وائرس کے کیسزز میں دس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس سے عالمی سطح پر کورونا وائرس کیسزز کی مجموعی طور پر تعداد تیرہ ملین تک پہنچ گئی ہے۔وائرس میں اتنی تیزی سے اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز عالمی ادارہ صحت کی ایجنسی کے سربراہ ٹیڈروس اڈھنوم گیبریئس نے وائرس کے پھیلاؤ پر سخت انتباہ جاری کر دی ہے اور وائرس کو عوامی دشمن نمبر ون قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسزز کی مجموعی طور پر تعداد تیرہ ملین تک پہنچ گئی ہے۔ رپوٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اڈھنوم گیبریئس نے جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈکوارٹر میں اپنی بریفننگ میں بتایا ہے کی میں دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس عوامی دشمن نمبر ون بنا ہوا ہے جس سے ساڑھے چھ مہینوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مستقبل قریب میں پرانے معمول کی طرف کوئی واپسی نہیں ہو گی' خاص طور پر اگر اختیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :