Live Updates

وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی بلوچستان آمد کو خوش آئند قراردیدیا

منگل 14 جولائی 2020 23:40

پ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کے دورے سے نہ صرف دونوں صوبوں کی عوام میں قربت بڑھے گی بلکہ احساس محرومیوں میں کمی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کا وژن بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے جدو جہد جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب کی بلوچستان کو ترجیح پر ان کے شکر گزار ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں سردار یار محمد رند نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی بلوچستان کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے ہمیشہ بلوچستان کو خصوصی اہمیت دی ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں ان کی بلوچستان آنے سے پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے بلکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی بھی کم ہوگی وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین عمران خان کی قیادت میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے دوڑ میں شامل ہوگا ہماری کوشش ہے کہ عوام کو حکومت کی طرف سے دئیے گئے ریلیف سے مستفید کرسکیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات