ؒ وزیراعلیٰ جام کمال خان کا وادی گچک کے قریب سیکورٹی فورس کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

منگل 14 جولائی 2020 23:40

چ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور کے علاقے وادی گچک کے قریب سیکورٹی فورس کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروامیں 3سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور 8 اہلکاروں کے زخمی ہو نے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیااور شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہیں دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا ظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں اور انکے آلہ کار ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں بد امنی پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں تاہم ملک اور صوبے کے خلاف سازشوں اور دہشت گرد عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گاوزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہی