اوگرا نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے لئے رواں مالی سال کے لئے ریونیو ضرورت کا تعین کردیا

ایس این جی پی ایل کے ٹیرف میں 6 فیصد اور ایس ایس جی سی کے ٹیرف میں 2 فیصد کی کمی کر دی گئی

بدھ 15 جولائی 2020 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2020ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے لئے رواں مالی سال 2020-21ء کے لئے ریونیو کی ضرورت کا تعین کرتے ہوئے ایس این جی پی ایل کے ٹیرف میں 6 فیصد اور ایس ایس جی سی کے ٹیرف میں 2 فیصد کی کمی کر دی ہے۔ منگل کو اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایس این جی پی ایل نے موجودہ ٹیرف 664 روپے 25 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کے برعکس 1287 روپے 19 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اوگرا نے اسکا ٹیرف 623 روپے 31 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی جو کہ کمپنی کی طرف سے مطالبہ کئے جانے والے ٹیرف سے 106.5 فیصد اور موجودہ قیمت سے 6 فیصد کم ہے جبکہ ایس ایس جی سی نے اپنے موجودہ ٹیرف 796 روپے 18 پیسے کے مقابلے میں 881 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اوگرا نے اسے موجودہ مالی سال کے لئے 750 روپے 18 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف کی اجازت دی ہے جو کہ کمپنی کی طرف سے مطالبہ کئے جانے والے ٹیرف سے 17.4 فیصد اور موجودہ قیمت سے 2 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقومی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور ریونیو اور اخراجات کی مد میں اوگرا کی طرف سے دیگر الائونسز میں کمی کے باعث گیس کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے دونوں کمپنیوں کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا گیا اور ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :