چین نے امریکہ کو انتقامی کارروائی کی دھمکی دے دی

بینکوں کو ہدف بنانے کے لیے امریکی صدر نے ہانگ کانگ پر پابندیوں کے بل پر دستخط کیے ہیں جس پر چین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 15 جولائی 2020 07:36

چین نے امریکہ کو انتقامی کارروائی کی دھمکی دے دی
بیجنگ/واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی 2020ء) چین نے امریکہ کو انتقامی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ بینکوں کو ہدف بنانے کے لیے امریکی صدر نے ہانگ کانگ پر پابندیوں کے بل پر دستخط کیے ہیں جس پر چین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے امریکہ کو انتقامی کارروائی کی دھمکی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں جس پر چین کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

 ایگزیکٹو آرڈر میں امریکی صدر نے ہانگ کانگ کی تجارتی ترجیحات کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب ہانگ کانگ کو چین جیسا ہی سمجھا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ پر پابندیوں کے اعلان کے بعد چین نے سخب جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنی نیوز کانفرنس میں یہ بھی کہا تھا کہ ہانگ کانگ میں موجودہ صورت کے پیش نظر بہت سے شہری ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔