نجی اسکول کے پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے زیادتی

ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا، طالبہ کےماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کےخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا ہے، پولیس

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 11:06

نجی اسکول کے پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے زیادتی
پاکپتن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء)    نجی اسکول کے پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے زیادتی کا واقع پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع پاکپتن میں پیش آیا ہے جہاں پرنسپل کے بیٹے نے ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔  پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا، طالبہ کےماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کےخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی زیادتی کا ایک افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جس میں کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سال کی بچی سے زیادتی کر ڈالی تھی۔ پولیس نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقع گڈاپ کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ایک 45 سالہ شخص نے 6 سال کی بچی کو دردنگی کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے اور بچی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بچی کے میڈیکل چیک اپ کے دوران یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ملزم نے بھی تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسی طرح کا ایک اور واقع اب پاکپتن میں بھی سامنے آیا ہے جہاں ایک پرنسپل کے بیٹے نے اپنے والد کے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کی ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے،تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔