Live Updates

فوکل پرسن منسٹری آف اوورسیز برائے سعودی عرب افضل عباس کا دورہ القصیم

فوکل پرسن منسڑی آف اوورسیز برائے سعودی عرب افضل عباس نے القصیم کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سابق ٰانفارمیشن سیکرٹری مدینہ منورہ شیخ نور الامین سابق انفارمیشن سیکرٹری القصیم سٹی تنویر جان سابق نائب صدر القصیم کمال خان تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 15 جولائی 2020 11:13

فوکل پرسن منسٹری آف اوورسیز برائے سعودی عرب افضل عباس کا دورہ القصیم
رپورٹ القصیم (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،میاں محمد عظیم) فوکل پرسن منسڑی آف اوورسیز برائے سعودی عرب افضل عباس نے القصیم کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سابق ٰانفارمیشن سیکرٹری مدینہ منورہ شیخ نور الامین سابق انفارمیشن سیکرٹری القصیم سٹی تنویر جان سابق نائب صدر القصیم کمال خان تھے اس دورہ کے دوران فوکل پرسن افضل عباس نے نمائندہ اردو پوائنٹ میاں محمد عظیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا اصل سرمایہ ہیں ہمارا مقصد ان کے مسائل کو ایوان بالا تک پہچانا ہے اس موقع پر القصیم سٹی سے تنویر جان اور کمال خا‌ن بھی موجود تھے سعودی عرب میں موجود ہر پاکستانی سفیر ہےسعودی عرب میں موجود ہم سب پاکستانیوں کو مل جل کر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا وقت کی خاص ضرورت ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا ہی یہی ہے

بیرون ملک پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لایا جا سکے اس کے ساتھ انہوں نے پارٹی میں اتفاق و اتحاد اور برداشت کی سیاست کو قِائم رکھنے پر زور دیا ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی ایک مضبوط جماعت ہے اور اس کے سارے ورکرزاپنے قائد عمران خان کے ویژن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ان کا مزید کہنا تھا کہ سب لوگوں کو مل جل کر مشکل میں گرے لوگوں کی مدد کرتے رہنا چاہیے اس موقع پر شیخ نور الامین خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی حکومت کے ہاتھ مزید مظبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کر سکے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اس موقع پر تنویر جان اور کمال خان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات