مقامی اخبار نے معاون خصوصی عمران خان زلفی بخاری کی برسی کی خبر شائع کر دی

اخبار نے معروف براڈکاسٹر ، شاعر اور مصنف ذوالفقار علی بخاری کی برسی کی خبر شائع کرنی تھی لیکن غلطی سے معاون خصوصی کا نام لکھ دیا جو کہ ابھی حیات ہیں

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 11:27

مقامی اخبار نے معاون خصوصی عمران خان  زلفی بخاری کی برسی کی خبر شائع ..
لاہور(اردوپوائںٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء) مقامی اخبار نے معاون خصوصی عمران خان زلفی بخاری کے برسی کی خبر شائع کر دی. تفصیلات کے مطابق اخبار نے معروف براڈکاسٹر ، شاعر اور مصنف ذوالفقار علی بخاری کی برسی کی خبر شائع کرنی تھی لیکن غلطی سے معاون خصوصی کا نام لکھ دیا جو کہ ابھی حیات ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کی جانب سے اخبار کا وہ حصہ شیئر کیا گیا ہے جس میں زلفی بخاری کی برسی کی خبر شائع کی گئی ہے، تا ہم اس حوالے سے بتانا مشکل ہو گا کہ یہ غلطی کس اخبار سے ہوئی ہے۔

اخبار کا یہ حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس کا خوب مذاق بنایا گیا۔
خیال رہے کہ اخبار نے جس شخصیت کی خبر شائع کرنی تھی وہ ذوالفقار علی بخاری ہیں۔

(جاری ہے)

بخاری صاحب برطانوی ہندوستان اور بعد کے پاکستان کا ایک نامور اور افسانوی ریڈیو براڈکاسٹر تھا۔ وہ ایک ادیب ، شاعر اور موسیقار بھی تھا۔

وہ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ گزشتہ اتوار کو ان کی برسی تھی جسے ایک مقامی اخبار نے موجودہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کے نام سے منسوب کر دیا تھا۔ دوسری جانب جس شخصیت کی برسی کی خبر شائع کی گئی، وہ سید زلفی بخاری وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔ وہ عمران خان کے دائرے میں قریب ترین لوگوں میں سے ایک ہے۔ وہ ایک برطانوی پاکستانی بزنس مین بھی ہے۔

تاہم اس پر ابھی تک زلفی بخاری کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ابھی تک کسی اخبار کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس طرح کی غلطیاں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں جن میں اخباروں یا ٹی وی چینلز کی جانب سے غلط رپورٹنگ کی جاتی رہی ہے، تاہم اس معاملے میں بھی کسی انسان سے غلطی ہو گئی ہے، لیکن ابھی تک وہ انسان یا اخبار منظرعام پر نہیں آیا۔