ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب، آن لائن ٹکسٹس ٹکٹس کی بکنگ متاثر

لنک ڈاؤن سےآن لائن ٹکٹس کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے ریلوے ہیڈکوارٹرز ریزرویشن آفس میں بھی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 جولائی 2020 16:14

ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب، آن لائن ٹکسٹس ٹکٹس کی بکنگ متاثر
لاہور(اردوپوائںٹ تازہ ترین اخبار-15جولائی2020ء) ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب ہو گیا ہے جس کےبعد آن لائن ٹکسٹس کی بکنگ متاثر ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لنک ڈاؤن سےآن لائن ٹکٹس کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے ریلوے ہیڈکوارٹرز ریزرویشن آفس میں بھی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ ان تمام دفاتر میں لوگوں کا رش لگ گیا ہے جہاں سے ٹکٹ کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ریلوے کے عملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوئی تکنیکی مسئلہ آگیا ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے اور جلد اسے ٹھیک کر دیا جائے گا جس کے بعد مسافر دوبارہ آن لائن ٹکٹس خرید سکتے ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ریلوے راولپنڈی سے شیخ رشید ہیں۔ ایک کامیاب سیاستدان ہونے کے ناطے ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ ریلوے کو باخوبی چلائیں گے، لیکن ابھی تک ان کی جانب سے کچھ خاص اقدامات سامنے نہیں آئے۔

(جاری ہے)

ریلوے کے مختلف مقامات پر حادثات بھی سامنے آ چکے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا ہو گا کہ محکمے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں یا بہتری نہیں آئی۔ اس طرح کا ایک واقع اس وقت بھی پیش آیا تھا جس لاک ڈاؤن کے بعد عید الفطر پر ٹرین آپریشن کو دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت کورونا سے بچنے کے لئے آن لائن ٹکٹ کی خرید و فروخت کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اس مشکل وقت میں بھی ریلوے کا آن لائن سسٹم کام کرنا چھوڑ گیا تھا جس کے بعد مجبوری میں کھڑکیوں پر معمول کے مطابق ٹکٹیں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، تاہم اب ایک مرتبہ پھر ریلوے کا آن لائن سسٹم خراب ہو گیا ہے جس کے بعد کہ لنک ڈاؤن سےآن لائن ٹکٹس کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے ریلوے ہیڈکوارٹرز ریزرویشن آفس میں بھی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ ان تمام دفاتر میں لوگوں کا رش لگ گیا ہے جہاں سے ٹکٹ کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔