انسداد پولیو مہم 20 جولائی سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

بدھ 15 جولائی 2020 21:44

انسداد پولیو مہم 20 جولائی سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے، معاون خصوصی برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 20 جولائی سے دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 32 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے، کورونا وباء سے ویکسین سے تدارک کرنے والی بیماریوں کا خدشہ زیادہ ہو گیا تھا، والدین سے تعاون کی درخواست ہے۔

متعلقہ عنوان :