وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیارت کے دورے کے بعد کوئٹہ آمد

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اوروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ وزرائے اعلیٰ نے پنجگور کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے سکیورٹی جوانوں کی عیادت کی

بدھ 15 جولائی 2020 21:53

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیارت کے دورے کے بعد کوئٹہ آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زیارت کے دورے کے بعد کوئٹہ پہنچی-کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا-بعدازاںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اوروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا-دونوں وزرائے اعلیٰ نے پنجگور کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سکیورٹی جوانوں کی عیادت کی اور زخمی سکیورٹی جوانوں کی خیریت دریافت کی -عثمان بزدار او ر جام کمال خان نے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی-وزرائے اعلی نے زخمی جوانوں سے گفتگو کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں - پاکستانی قوم دہشت گردوںکے مکمل خاتمے کے لئے متحد ہے۔

(جاری ہے)

آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہمیں اپنی دلیر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں پر ناز ہی-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کو شکست دینے کے لئے پاکستانی قوم کا عزم لوہے کی طرح مضبوط ہی- اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائی-سی ایم ایچ کی انتظامیہ نے زخمی جوانوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے میں وزرائے اعلیٰ کو آگاہ کیا-