پشاور،شہری تشددکیس کے مرکزی کردارپولیس افسران کے بیانات قلمبند

بدھ 15 جولائی 2020 22:26

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2020ء) تہکال کے رہائشی نوجوان عامرپربرہنہ حالت میں پولیس تشددکی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں واقعے کے مرکزی کردارسابق ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور بابر آفریدی، سابق ایس ایچ او تھانہ تہکال شہر یار اور سابق ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین کے بیانات قلمبند کردیئے گئے یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن میںبیانات ریکارڈکرانے کاسلسلہ یومیہ کی بنیادوںپرجاری ہے،کمیشن میں ابتک23 افراداپنابیان قلمبندکراچکے ہیں۔