Live Updates

سنگجانی تا ڈھوک ٹمن روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جمعرات 16 جولائی 2020 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) وفاقی وزیر دیہی ترقی اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کے ترقیاتی فنڈز 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے سنگجانی تا ڈھوک ٹمن روڈ منصوبہ مکمل ہونے پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی سکیم،روڈ گلیوں کی پختگی اور بجلی کی فراہمی کے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ ملک امتیاز نے کہا کہ انتخابات کے دوران ڈھوک ٹمن کی عوام نے وفاقی وزیر اسد عمرسے روڈ کی پختگی کا مطالبہ کیا تھا جو آج روڈ کی تکمیل سے پورا ہوا ہے ، منصوبے پر 1 کروڑ 75 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بہت جلد ڈھوک پراچہ کے مقام پر ایک جنرل ہسپتال کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات