ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دے دی،سکھر،حیدرآبادموٹروی کی 165 ارب سے تعمیرکی منظوری دی گئی ہے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمرکاٹویٹ

جمعرات 16 جولائی 2020 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) اسلام آباد۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ایکنک) نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی،سکھر،حیدرآبادموٹرویکی 165 ارب سے تعمیرکی منظوری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سکھر،حیدرآبادموٹروے کیلئے 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی، ایم 8 شاہراہ کا آواران، خضدارسیکشن کی منظوری دیدی گئی۔انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کے چکدرہ تا فتح پورسیکشن کی بھی منظوری دے دی گئی ہے،خیبرایجنسی کوخیبرپاس اقتصادی راہداری سے منسلک کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :