بھارت نے کمانڈر کلبھوشن جادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کر لی

جمعرات 16 جولائی 2020 19:38

بھارت نے کمانڈر کلبھوشن جادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) بھارتی جاسوس و تخریب کا ر کمانڈر کلبھوشن جادیو کو دوسری قونصلر رسائی معاملہ ،بھارت نے کمانڈر کلبھوشن جادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کلبھوشن جادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،ملاقات کا امکان دارلحکومت میں ہی ہے،کلبھوشن جادیو سے نظر ثانی پٹیشن کے حوالے سے کاغذات پر دستخط لیے جانے کا امکان ہے ،پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کل بھوشن جادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔