پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا

سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوگیا: سی ٹی ڈی کا تحقیقات میں انکشاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 16 جولائی 2020 20:11

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جولائی2020ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا، سی ٹی ڈی نے تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا اور سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوگیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد سلیمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سلیمان کے ساتھ دیگر 3 دہشت گردوں کو اندر کا راستہ معلوم نہ تھا،سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوا۔فتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کسی اور کے نام پر تھے، دہشتگردوں نے سمیں دوسرے صوبے سے بھاری رقم کے عوض خریدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں اور زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں بتایا گیا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تحقیقات اصل مالکان اور گاڑی کی مالیت تفتیشی افسران کے سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی سب سے پہلے ہل پارک کے قریب واقع نجی کمپنی کے سی ای او کو بینک کی جانب سے نام پر ملی۔جس کے بعد گاڑی ایک اور مالک کو فروخت ہونے کے بعد ماڑی پور کے رہائشی تاجر کو فروخت کی گئی۔

تاجر نے چندماہ گاڑی استعمال کرنے کے بعد پرانی سبزی منڈی پر واقع شوروم کو فروخت کی۔شوروم سے گاڑی کو اسٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث دہشتگرد نے 13 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ گاڑی کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد تفتیشی حکام کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیاں بڑھا دی گئی ہیں اور اب تک دس سے زائد مشتبہ افراد کو بھی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں بتایا گیا طابق گاڑی اب تک 4 افراد کے نام رہ چکی ہے۔