مراد سعید کی یہ اوقات نہیں کہ چیئرمین پیپلزپارٹی سے مناظرہ کریں، مجھ سے مناظرہ کریں ،بیرسٹر حیدر زمان قریشی

جمعرات 16 جولائی 2020 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) مرکزی سیکرٹری مالیات پیپلز پارٹی بیرسٹر حید زمان قریشی نے کہا ہے کہ مراد سعید کی یہ اوقات نہیں کہ چیئرمین پیپلزپارٹی سے مناظرہ کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حیدر زمان قریشی نے کہاکہ مراد سعید مجھ سے جہاں چاہیں جس موضوع پر مناظرہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ مراد سعید چاہیں تو عمران خان کی شخصیت پر بھی مناظرہ کرنے کو تیار ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ مراد سعید ریحام خان کی کتاب سے لیکر علیمہ خان کی سلائی مشن پر مناظرہ کرے ، طوطے کی طرح رٹی رٹائی باتیں کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا ۔