ج*بھارت پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کیئے کوشاں ہے، ضیاء اللہ بخاری

ٴمذہبی منافرت پھیلانیوالے ملکی سلامتی اداروں کی فضا خراب کرنا چاہتے ہیں، اتحاد امت شمارے سے خطاب

جمعرات 16 جولائی 2020 22:20

7کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2020ء) مذہبی منافرت پھیلانے والے ملکی سلامتی اور رواداری کی فضا ء خراب کرنا چاہتے ہیں انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ملکی بقا و سلامتی کیلیے پوری قوم متحد ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ جمعیت اہلحد یث پاکستان کے سربراہ علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے اتحاد امت سیمینار اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی راہنما ڈاکٹر سید اسامہ بخاری صوبائی راہنما چوھدری خالد محمود، ضلعی امیر محمد اقبال چوھدری، جماعت اہلسنت تحصیل کامونکے کے امیر سید امداد حسین شاہ، اہلسنت ولجماعت تحصیل کامونکے کے امیر مولانا سعیدالرحمن فاروقی، امن کمیٹی سرکل کے ممبر رانا ذوالفقار علی ،رانا محمد آصف ،ذاکراللہ فاروقی، سید عبداللہ شاہ اور دیگر علما ء کرام بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی را پاکستان میں ایک سازش کے تحت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر رہے ہیں محب وطن پاکستانی ایسی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیںہونے دیں گے انہو ں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوایہاں پر تمام مقدس شخصیات کی عزت و ناموس کے خلاف ہونیوالی کسی بھی سازس کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوںنے کہا کہ پیغام پاکستان کو پارلیمنٹ سے پاس کروا کر اس قانون کا حصہ بنایا جائے پاک فوج نے محب وطن عوام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کو انتہا پسندی سے پاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ جمعیت ااہلحدیث پاکستان رواں ماہ ملک بھر میں اتحاد امت کانفر نسز کاانعقاد کر رہی ہے خواجہ آصف کے بیان کے حوالے سے سوال کے جواب انہوں کہا کہ خواجہ آصف کوپارلیمنٹ سے معافی مانگنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ہر لحاذ سے تحفظ ہے۔