نیب لاہور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب کے سابق ڈائریکٹر اشتہارات شاہد مجید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی باقاعدہ تحقیقات شروع

جمعہ 17 جولائی 2020 18:56

ھ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2020ء) نیب لاہور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب (ڈی جی پی آر) کے سابق ڈائریکٹر اشتہارات شاہد مجید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب لاہور نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سابق ڈائریکٹر ڈی جی پی آر شاہد مجید اور ان کے اہل خانہ کے نام جائیدادوں کو نہ تو فروخت ہونے دیا جائے اور نہ ہی ان کو ٹرانسفر کرنے کی اجازت دی جائے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے شاہد مجید پر الزام عائد کر رکھا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے نام پر پنجاب کے موضع میں کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں، ان موضعات میں موضع گنجا سدھو، موضع گوبند پورہ اور دیگر موضعات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کی جائیدادیں بھی شامل ہیں۔