جے یو آئی سندھ کا سینئر صحافی ایم ڈی گل کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 18 جولائی 2020 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2020ء) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو ، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی ودیگر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میزبان اور معروف صحافی ایم ڈی گل کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی کلمات میں کہا ہے کہ آج ہم ایک قابل، صاف گو، باصلاحیت، خوش اخلاق، تجربہ کار اور بے تکلف دوست وصحافی سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی گل مرحوم خوشیاں بکھیرنے والے، اعلی اخلاق اور بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے ، وہ شریف النفس انسان تھے جن کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی ،ان کی وفات سے صحافتی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے رہنماؤں نے ایم ڈی گل مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ اللہ تعالیٰ ایم ڈی گل کی مغفرت کرے، لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔