Live Updates

وفاقی حکومت نے بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کو ریلیف دینے کیلئے آرڈننس جاری کیا ہے،ہمایوںخان

عمران خان ہندوستان کو خوش تو کررہا ہے مگرکشمیریوں پرمظالم بول گئے ہیں، ایسانہ ہوکہ احسان اللہ احسان کی طرح کلبوشن کوبھی فرارکاراستہ دیاجائے،پی پی پی صوبائی صدر

ہفتہ 18 جولائی 2020 20:45

�شاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکے رہنمائوں نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کو ریلیف دینے کیلئے آرڈننس جاری کیا ہے عمران خان ہندوستان کو خوش تو کررہا ہے مگرکشمیریوں پرمظالم بول گئے ہیں ایسانہ ہوکہ احسان اللہ احسان کی طرح کلبوشن کوبھی فرارکاراستہ دیاجائے دہشت گردی کے خلاف قربانی ہم نے دی اور آج اسمبلی فلور پر اسامہ کو شہید کہا جارہا ہے ہمیں بتائیں کہ احسان اللہ احسان کو راہ فرار کس نے دی پیپلزپارٹی کے کسی ورکرزکو نقصان پہنچا تو عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرینگے وزیر اعظم نے صرف سب کو رلانے کا وعدہ پورا کیا آج عوام رو رہی ہے وزیر اعظم کا لہجہ آج بھی کنٹینر والا ہے۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ہمایون خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کنڈی نے سینیٹر روبینہ خالدو گوہر انقلابی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی صدرہمایوں خان نے کہاکہ حکومت کی ناکامی اور بیڈ گورننس سب کے سامنے ہیں بلاول بھٹو نے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اسمبلی میں مناظرے کا چیلنج دیا تھاوزیر اعظم جب جاگ جائے تو بلاول بھٹو کے سوالوں کا جواب دے،انہوں نے کہاکہ حکومت کو کلبوشن یادیو کو ریلیف دے رہا ہے اسمبلی سے آرڈیننس جاری کیا ہے مودی کو اقتدار میں لانے کے لئے وزیر اعظم نے دعائے کی تھی آج مودی کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے حکومت نے کشمیریوں پر مظالم روکنے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیاانہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے لئے حکومت کوششیں کر رہی ہے اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے ہی سندھ حکومت نے کورونا کے خلاف اچھے اقدامات کئے تحریک انصاف حکومت نے سات سال میں صوبے میں ایک اسپتال نہیں بنایا ایک سوات موٹر وے بنایا اور اس کا حال سب دیکھ رہے ہیں ایک بی آر ٹی شروع کی اب کا کیا حال ہے سب دیکھ رہیں ہیں جس ٹھیکیدار نے بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا اس کو مزید ٹھیکے دئے جا رہے ہیں بیلین ٹری سونامی میں بھی گھپلے ہوئے ہیںانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور وفاقی سطح پر منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، 328 ارب روپے کا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد کو ملا ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور بیانات سے پی آئی اے بیٹھ گئی جب سلیکٹڈ حکومت کے خلاف بات ہوتی ہے تو جواب احسان اللہ احسان دیتے ہیں حکومت کے خلاف بات کرنے پر احسان اللہ احسان ناراض ہوتے ہیں کوئی گٹھ جوڑ تو ہے۔

پارٹی کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کے وزیر اعلی محمود خان نے بولنا سیکھ لیا محمود خان نے بولنا سیکھ لیا تو پیپلزپارٹی کے خلاف باتیں شروع کردی انہوں نے کہاکہ جب پیپلزپارٹی حکومت میں تھی تو ملک میں بارود کا ڈھیر تھا دہشتگردی کے خلاف قربانی ہم نے دی اسمبلی فلورپراسامہ کو شہید کہا جارہا ہے ہمیں بتائیں کہ احسان اللہ احسان کو راہ فرار کس نے دیایسا نہ ہو کہ کلبوشن یادیو کو بھی راہ فرار دی جائے اگر پیپلزپارٹی کے کسی ورکرز کو نقصان پہنچا تو عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرینگے اس موقع پر سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا میں سب کو رولاونگا آج وزیراعظم نے اپنا وعدے پورا کیا عوام، طالب علم، تاجر سب رو رہے ہیں حکومت ایک نیا ڈیزائن کرپشن کا طریقہ لے کر آئی ہیکورونا کے خلاف جنگ میں بھی اشتہارات میں پیسے مارے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ گندم کا بحران آنے والا ہے جس وزیراعظم سے اپنے وزراء کنٹرول نہیں ہوتے وہ کیا ملک کو چلائیں گے وزیر اعظم کی مسخروں کی فوج کو صرف ٹی وی پر آنے کا شوق ہے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی باتیں ہورہی ہے یہ صرف توجہ ہٹانے کیلئے شوشہ ہے ہیلتھ سسٹم پر حکومت کو مناظرہ کا چیلنج دیتے ہیںسندھ کے ہسپتالوں کو دیکھیں گے اور پھر یہاں کے ہسپتال بھی میڈیا کے سامنے ہوگا سب کچھ، نوشیروان برکی ایک ہسپتال نہیں چلا سکے ایل آر ایچ کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہیں۔

گوہرانقلابی کاکہناتھاکہ جب سے پی ٹی آئی حکومت بنی ہے اسمبلی فلور یاباہرکوئی سنجیدہ ایشواٹھاتاہے تو نان سیریس وزیرمرادسعید ایشوکونان ایشوبنالیتاہے آپ کا تعلق اس صوبے سے ہے آپ کا یونیورسٹی سے لیکر وزیربننے تک سب آگاہ ہیں وزارت کیلئے کتنی سختیاں جھیلیں ہیں سب کو علم ہے انہوں نے کہاکہ 2005سی2009تک مرادسعید پشاوریونیورسٹی کاطالبعلم تھا سمسٹرون میں ایک پرچہ اورسمسٹرچھ میں اسکے دوپرچے فیل ہیں2015ء تک اس نے اپنے پرچے کلیئرنہیں کئے سازباس کرکے اپنے لئے ایک امتحان ارینج کیااوردوگھنٹے میں پیپرزکلیئرکرکے سرٹیفکیٹ حاصل کیا انکوائری رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی رولزمتعین پریڈکے آئندہ دوسال تک امتحان پاس کرنالازمی ہے میک اپ امتحان کیلئے مرادسعید اہل نہیں تھا بوگس سرٹیفکیٹ مارکس کیلئے اس نے ہائیکورٹ میں رٹ کی جس میں یونیورسٹی نے عدالت کوجواب دیاہے کہ رولزکی خلاف ورزی ہوئی ہے اس کے بعدوائس چانسلرکوعہدے سے ہٹادیاگیا اورجن سٹاف نے رکاوٹ ڈالی تھی انکے تبادلے کروائے گئے اب نئے وائس چانسلر نے میک اپ امتحان کوقانونی قراردیکر2020میں مرادسعید کو ڈگری جاری کردی ہے انہوں نے مرادسعید کوخبردارکیاکہ اگراس نے نان سیریس گفتگوکی توپھرآپ کے کردارپرتمام ثبوت سامنے لے آئینگے ریحام خان کی کتاب میں آپ کے بارے میں تمام حقائق لکھے گئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات