متحدہ عرب امارات میں سونے کا اصلی سکہ دکھا کر نقلی سکے فروخت کرنے والے گینگ پکڑا گیا

8افراد پر مشتمل گینگ سادہ لوح لوگوں کو سونے کا اصلی سکہ دکھاتے اور مطمعن کرنے کے بعد نقلی سکے فروخت کرکے فرار ہوجاتے تھے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 19 جولائی 2020 13:55

متحدہ عرب امارات میں سونے کا اصلی سکہ دکھا کر نقلی سکے فروخت کرنے والے ..
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جولائی 2020ء) : متحدہ عرب امارات میں سونے کا اصلی سکہ دکھا کر نقلی سکے فروخت کرنے والے گینگ پکڑا گیا، 8افراد پر مشتمل گینگ سادہ لوح لوگوں کو سونے کا اصلی سکہ دکھاتے اور مطمعن کرنے کے بعد نقلی سکے فروخت کرکے فرار ہوجاتے تھے، دنیا بھر میں کئی طرح کے فراڈ سامنے آتے رہتے ہیں لیکن جعلی سکوں کو فراڈ ایسا ہے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے لیکن پھر بھی کچھ سادہ لوح لوگ ایسے لوگوں کے ہتھے چڑکر دھوکہ کھا بیٹھتے ہیں جو انکو سبز باغ دکھاتے ہیں۔

اس فراڈ کی اصل وجہ لالچ بنتا ہے۔ پاکستان میں نقلی سونے کے سکے فروخت کرنے کا ایک سکیم چند ماہ قبل سامنے آیا تھا جب کچھ لوگ ایک شخص کو کروڑوں روپے کے جعلی سونے کے سکے فروخت کرکے فرار ہوگئے تھے۔ اب ایسا ہی ایک فراڈ متحدہ عرب امارات میں بھی سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کچھ لوگوں نے شکایت کی تھی کہ ایک گروپ اصلی سکہ دکھا کر بعد میں انہیں جعلی سکے فروخت کرکے غائب ہوگیا ہے۔

اس کے بعد مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لئے پولیس نے اسٹنگ آپریشن کیا۔ شارجہ پولیس میں محکمہ برائے جرائم اور تفتیش کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابراہیم العجیل نے بتایا ہے کہ ملزمان نے اصلی سونے کا سکہ دکھا کر متاثرین کو دھوکہ دیا۔ ایک دھوکہ کھانے والے شخص کواچانک پتہ چلا کہ یہ سکے جعلی ہیں تو اس نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خلیجی شہری کو تین ایشیائی افراد نے دھوکہ دیا،ان افراد نے خلیجی شہری کو سونے کا سکہ دکھایا، جب شہری نے سونے کا سکہ ایک سٹور پر چیک کروایا تو وہ اصلی تھا اس کے بعد اس نے ان سکوں کا ایک سیٹ خریدنے پر اتفاق کرلیا۔

اس کے بعد ملزمان نےمتاثرہ شخص سے کہا کہ وہ ایک صنعتی علاقے میں اس سے ملاقات کرے تاکہ سکوں کا پیکٹ اسکے حوالے کیا جاسکے۔ متاثرہ شخص نے اس طرح سونے کے سکوں کا پیکٹ لے لیا لیکن بعد میں اسے پتا چلا کہ وہ کسی عام دھات کے ٹکڑے تھے جن پر سنہرے رنگ کا پینٹ کیا گیا تھا۔پولیس نے ملزمان کا پتہ لگانے کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی اور ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعے پولیس اس گینگ کے ارکان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔