شارجہ میں سونے کے جعلی سکے فروخت کرنے پر 8 افراد گرفتار

اتوار 19 جولائی 2020 15:20

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے سونے کا اصلی سکہ دکھا کر جعلی سکے فروخت کرنے کے الزام میں 8 افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شارجہ پولیس ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابراہیم العجیل نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان اپنے شکار کو سونے اصلی سکہ دکھا کر سودا طے کرتے بعد ازاں جعلی سکے فروخت کردیتے اور اس فراڈ کا شکار ہونے والے کو جب تک اس بات کا علم ہوتا تب تک ملزمان روپوش ہوجاتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے متاثرین کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان سے سونے کے جعلی سکوں سے بھرے ہوئے 2بکس اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔