جنید شاہ انتقال کرگئے

اتوار 19 جولائی 2020 15:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2020ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سے مشہابت رکھنے پر شہرت حاصل کرنے والے 28سالہ جنید شاہ سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ان کے انتقال کی خبر کی اطلاع مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر دی، اٴْنہوں نے جنید شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پٴْرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنید شاہ ممبئی میں ماڈلنگ اور دیگر مختلف پراجیکٹس بھی کر رہے تھے اِس کے علاوہ وہ انوپم کھیر کے ’’اسکول آف ایکٹنگ‘‘ سے بھی وابستہ تھے۔