Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے ویلفیئر ونگ این اے 52،این اے 53اوراین ای54 کی حلف برداری

اتوار 19 جولائی 2020 15:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ویلفیئر ونگ این اے 52،این اے 53اوراین ای54 کی حلف برداری کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن فرید رحمان نے ویلفیئر ونگ کی حلف برداری کی پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کی۔ فرید رحمان نے ویلفیئر ونگ سے خطاب کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر عہدے دار اور ہر ورکر میں مجھے اپنے وزیراعظم عمران خان کا جذبہ نظر آتا ہے انشاء اللہ جسے ہماری ٹیم نے وبا کورنا وائرس کے ابتدائی دنوں میں ڈسٹرکٹ اسلام آباد اور اپنے آبائی علاقوں میں رات دن ویلفیئر کے کاموں کو ترجیح دی آگے بھی ہم کامیاب ہو گے انہوں نے ساری ڈسٹرکٹ کے عہدے پر فائز ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن الیاس مہربان،انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی ،مرکزی نائب صدر ویلفیئر ونگ آغا شیراز ملک، جوائنٹ سیکریٹری انصاف ویلفیئر ونگ مصدق گمن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انصاف ٹریڈر ونگ راشد احمد خان ،صدر ٹریڈر ونگ اسلام آباد ریجن شیخ اویس محمود ،گجرات سید اعتزاز حیدر پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی قیادت،انصاف ویلفیئر ونگ جنرل سیکرٹری جمشید چیمہ، سینئر وائس پریزیڈنٹ انصاف ویلفیئر ونگ ساجد ممتاز، وائس پریزیڈنٹ ویلفیئر ونگ اشفاق پرچہ،ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات