Live Updates

ں*میجر طاہر صادق اٹک سیاست میں حقیقت ہیں جس سے انکار ممکن نہیں ، قاضی احمد اکبر

ة پارٹی میں گروپ بندی نقصان دہ ہے سب کو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی خاطر اکھٹا ہونا ہو گا جب تک عمران خان کا اعتماد حاصل ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، ترجمان حکومت پنجاب

اتوار 19 جولائی 2020 21:40

ں*اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2020ء) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق اٹک کی سیاست میں ایک حقیقت ہیں جس سے انکار ممکن نہیں ، پارٹی میں گروپ بندی نقصان دہ ہے سب کو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی خاطر اکھٹا ہونا ہو گا جب تک عمران خان کا اعتماد حاصل ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب اور ضلعی صدر تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت پنجاب کا اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج عوام کی خوشحالی کیلئے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا صحت ، تعلیم ، زراعت اور دیگر شعبوں کی یکساں ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے رقوم مختص کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نمائشی منصوبوں کی بجائے ایسے منصوبوں پر رقم خرچ کر رہے ہیں جس سے عام عوام کی زندگیاں آسان بنائی جا سکیں اپوزیشن کے پاس صرف تنقید ہے اور عوام کی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے کرونا وائرس کی وجہ سے دیگر صوبوں کی نسبت بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے پنجاب زیادہ مشکلات کا شکار ہوا ہے ان نامساعد حالات کے باوجود 56 ارب روپے کا عوام کو ٹیکس ریلیف دینا حکومت کا دلیرانہ فیصلہ اور اپنی عوام کے ساتھ محبت کی دلیل ہے سابق ادوار میں ہمیشہ حقائق کو عوام سے چھپایا گیا موجودہ حکومت نے سچائی کے ساتھ حقیقت پسندانہ اعداد و شمار عوام کے سامنے رکھے ہیں تمام شعبہ جات اور طبقات کی یکساں ترقی کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا گیا ہے جس کے پنجاب کی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے قاضی احمد اکبر نے کہا کہ اٹک کی سیاست میں میجر طاہر صادق کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے تحریک انصاف کو ان کی قیادت کی وجہ سے اٹک میں بہت فائدہ پہنچا ہے انہوں نے پارٹی میں دھڑے بندی کے حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہاہے تاہم ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کر کے وزیر اعظم عمران خان کے اس ملک کیلئے ویژن کی خاطر اکھٹا ہو نا ہو گا انہوں نے ضلع اٹک میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی میں سب مل کر فیصلے کریں گے اور اس میں پارٹی کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات