فلمسازمہرمحمداسلم نے اپنی نئی پنجابی فلم’’یارانہ پنجاب دا ‘‘کوریکارڈٹائم میں مکمل کرلیا

فلم کے ہدائیتکارآصف ماہیاجبکہ فنکاروں میںساجدعلی، ارشدچیمہ،سلطان بلا،عالیہ خان،رانا عمران،شاہ رخ ودیگرشامل ہیں

پیر 20 جولائی 2020 09:25

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) ایورگرین موویزکے روح رواں معروف فلمسازمہرمحمداسلم نے اپنی سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے اپنی نئی پنجابی فلم ’’یارانہ پنجاب دا‘‘کوبھی ریکارڈٹائم میں مکمل کرلیا ہے،اس فلم میں مرکزی کردار رانا ظہیرالمعروف ضدی رانا نے اداکیا ہے،ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علینے اداکیا ہے،مذکورہ فلم کوریکارڈٹائم میں مکمل کرلیا گیا ہے،فلم کے ہدائیتکارآصف ماہیا،میوزک ڈائریکٹراشفاق علی،شاعراکرم خیال،مصنف رانا غلام حسین جبکہ فنکاروں میںساجدعلی، ارشدچیمہ،آصف ماہیا،سلطان بلا،جہانگیرجانی،عالیہ خان،رانا عمران،شاہ رخ ودیگرشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :